Friday, November 22, 2024, 12:03 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » میکسیکو میں تقریب میں فائرنگ سے 12 افراد ہلاک

میکسیکو میں تقریب میں فائرنگ سے 12 افراد ہلاک

مسلح گروپ نے روایتی تقریب میں شرکت کرنے والوں پر فائرنگ کی

by NWMNewsDesk
0 comment

شمالی امریکی ملک میکسیکو میں نامعلوم گروہ نے کرسمس کی تقریب کے دوران فائرنگ کرکے 12 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

میکسیکو کی وسطی ریاست گواناجواٹو میں مسلح گروپ کرسمس سے پہلے ایک روایتی تقریب میں شریک افراد پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا، عینی شاہد کے مطابق 6 مسلح افراد نے اچانک تقریب میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

ریاستی پراسیکیوٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 12 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

حکام کے مطابق زخمی ہونے والے مزید 12 افراد کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

banner

پارٹی میں موجود ایک شخص نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تقریباً 6 افراد لمبی بندوقوں کے ساتھ پنڈال میں داخل ہوئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں احساس ہوا کہ انہیں مدعو نہیں کیا گیا تھا اور جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کون ہیں، تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024