Monday, June 2, 2025, 9:34 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » میکسیکو میں ویران مکان سے 17 لاشیں برآمد

میکسیکو میں ویران مکان سے 17 لاشیں برآمد

منشیات سے منسلک جرائم پیشہ تشدد 2006 سے اب تک میکسیکو میں تقریباً 4 لاکھ 80 ہزار جانیں لے چکا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

لاپتا افراد کی تفتیش کرنے والے محققین نے وسطی میکسیکو کے جرائم اور تشدد سے متاثرہ علاقے کے ویران مکان سے 17 لاشیں برآمد کی ہیں۔

ریاستی پراسیکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ گواناجواتو ریاست کے شہر ایراپواٹو میں زمینی ریڈار اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے ان لاشوں کا پتا لگایا گیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ میکسیکو کی سب سے خطرناک ریاست ہے، جہاں گینگز کے درمیان علاقے پر کنٹرول کے لیے جنگیں جاری ہیں۔

منشیات کی اسمگلنگ سے منسلک جرائم پیشہ تشدد 2006 سے اب تک میکسیکو میں تقریباً 4 لاکھ 80 ہزار جانیں لے چکا ہے، اور ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد لاپتا ہو چکے ہیں۔

banner

گواناجواتو میں زیادہ تر تشدد کا تعلق سانتا روزا ڈی لیما گینگ اور جلیسکو نیو جنریشن کارٹیل کے درمیان جاری تنازع سے ہے، جو لاطینی امریکہ کے سب سے طاقتور جرائم پیشہ گروہوں میں سے ایک ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گواناجواتو میں گزشتہ سال 3 ہزار سے زائد افراد قتل ہوئے، جو میکسیکو کی کسی بھی ریاست میں سب سے زیادہ تعداد تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024