Saturday, May 31, 2025, 4:39 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » میکسیکو میں میئر کی خاتون امیدوار لارا گوتریس سمیت 5 افراد قتل

میکسیکو میں میئر کی خاتون امیدوار لارا گوتریس سمیت 5 افراد قتل

مارے جانے والوں میں امیدوار لارا گوتریس کی بیٹی بھی شامل

by NWMNewsDesk
0 comment

میکسیکو کی ساحلی ریاست ویراکروز میں مسلح افراد نے حکمراں جماعت کی جانب سے میئر کی امیدوار سمیت 5 افراد کو قتل کردیا، جو یکم جون کے انتخابات سے قبل مذکورہ ریاست میں اس نوعیت کی ہلاکت کا دوسرا واقعہ ہے۔

مورینا پارٹی کی امیدوار یسینیا لارا گوتریس پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ ٹیکسسٹیپیک کے راستے حامیوں کے ایک کارواں کی قیادت کر رہی تھیں، حملے میں مزید 3 افراد زخمی ہوئے۔

گورنر روکیو ناہلے کے مطابق مارے جانے والوں میں لارا گوتریس کی بیٹی بھی شامل ہیں، ٹیکسسٹیپیک کوٹزاکوالکوس کی اہم پٹرولیم انڈسٹری سے جڑی بندرگاہ کے جنوب مغرب میں واقع ایک قصبہ ہے۔

لارا گوتریس میئر کے عہدے کی دوسری امیدوار ہیں جنہیں انتخابی مہم کے دوران ویراکروز میں قتل کیا گیا، 29 اپریل کو انتخابی مہم کے پہلے سرکاری دن، مسلح افراد نے میکسیکو کی حکمراں جماعت کے امیدوار ہرمن انوآر وایلنسیا کو ہلاک کردیا تھا۔

banner

گورنر روکیو ناہلے نے کہا کہ 57 مقامی امیدواروں نے ریاست اور وفاقی حکومت کی طرف سے پیش کردہ سیکورٹی کی درخواست کی تھی۔

یکم جون کو میکسیکو کی ریاست ویراکروز میں بلدیاتی انتخابات شیڈول ہیں، تاریخی طور پر انتخابی تشدد کا سب سے زیادہ خطرہ مقامی امیدوار کو درپیش ہوتا ہے کیونکہ اس موقع پر منظم جرائم پیشہ گروہ مقامی حکومتوں کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024