Saturday, September 7, 2024, 11:34 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » میکسیکو کی جھیل میں ہزاروں کی تعداد میں مچھلیاں مر گئیں

میکسیکو کی جھیل میں ہزاروں کی تعداد میں مچھلیاں مر گئیں

یہ مچھلیاں طویل خشک سالی کی وجہ سے مری ہیں ؛ ماہرین

by NWMNewsDesk
0 comment

میکسیکو کی شمالی ریاست چیہواہوا کی جھیل میں پانی خشک ہونے سے ہزاروں کی تعداد میں مچھلیاں مر گئیں۔

مقامی ماہرین نے مچھلیوں کے مرنے کا الزام خشک سالی پر لگاتے ہوئے کہا کہ یہ مچھلیاں طویل خشک سالی کی وجہ سے مری ہیں۔

ماہرین نے کہا کہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب جھیل میں پانی کی سطح کم ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق خشک سالی میکسیکو کے تقریباً 90 فیصد حصے کو متاثر کر رہی ہے جس کی شرح 2011 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

banner

سرکاری اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ خشک سالی سے ریاست چیہواہوا خاص طور پر شدید متاثر ہوئی ہے اور اس کا بیشتر علاقہ خشکی کی انتہائی سطح کی لپیٹ میں ہے۔

مقامی ماہرین کے مطابق دیگر جاندار بھی خشک سالی سے متاثر ہو رہے ہیں جبکہ خشک سالی کی وجہ سے کسانوں کو کاشتکاری میں بھی مسائل کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024