Friday, May 9, 2025, 5:33 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » میکڈونلڈز ملائیشیا کا اسرائیل بائیکاٹ مہم کے خلاف مقدمہ

میکڈونلڈز ملائیشیا کا اسرائیل بائیکاٹ مہم کے خلاف مقدمہ

میکڈونلڈز کا کہنا ہے کہ ’وہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعے کی نہ تو حمایت کرتے ہیں اور نہ ہی اس کی توثیق کرتے ہیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

ملائیشیا نے مبینہ طور پر اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنیوں کے بائیکاٹ کے مطالبے پر فلسطین نواز تنظیم کے خلاف 13 لاکھ ڈالر کے ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا۔

فاسٹ فوڈ چین کی جانب سے جمعے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بی ڈی ایس ملائیشیا کے خلاف مقدمے کا مقصد ’قانون کے مطابق اپنے حقوق اور مفادات کا تحفظ‘ ہے۔

میکڈونلڈز کا کہنا ہے کہ ’وہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعے کی نہ تو حمایت کرتے ہیں اور نہ ہی اس کی توثیق کرتے ہیں۔

میک ڈونلڈز کا کہنا تھا کہ ’ہم سمجھتے ہیں اور احترام کرتے ہیں کہ بائیکاٹ کا عمل ایک انفرادی فیصلہ ہے لیکن ہمارا ماننا ہے کہ یہ حقائق پر مبنی ہونا چاہیے نہ کہ جھوٹے الزامات پر۔‘

banner

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بی ڈی ایس ملائیشیا نے کہا کہ مبینہ ہتک کی ’ہم واضح طور پر تردید کرتے ہیں۔‘

بی ڈی ایس ملائیشیا عالمی بائیکاٹ، سرمایہ نکالنے اور پابندیوں کی تحریک کا حصہ ہے۔ یہ تحریک فلسطینی سول سوسائٹی تنظیموں نے 2005 میں شروع کی۔

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 22 ہزار فلسطینی شہریوں کی جان جا چکi ہے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024