Thursday, December 26, 2024, 9:46 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » میں امریکہ کا صدر ہوتا تو ایران اسرائیل پر کبھی حملہ نہ کرتا: ڈونلڈ ٹرمپ

میں امریکہ کا صدر ہوتا تو ایران اسرائیل پر کبھی حملہ نہ کرتا: ڈونلڈ ٹرمپ

روس اور یوکرین کی جنگ تیسری عالمی جنگ میں بدل سکتی ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر وہ صدر ہوتے تو اسرائیل پر ایران کبھی حملہ نہ کرتا۔

امریکی ریاست پنسلوانیا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا اسرائیل پر حملہ اس لیے ہوا کیونکہ موجودہ حکومت نے بڑی کمزوری کا مظاہرہ کیا، اس معاملے میں موجودہ حکومت نے جو کمزوری دکھائی ہے وہ ناقابل یقین ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ صدر جو بائیڈن نہیں جانتے وہ کیا کر رہے ہیں، جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہمیں عالمی جنگ کی طرف لے جا سکتا ہے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پریس کانفرنس میں عالمی جنگ کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس اور یوکرین کی جنگ تیسری عالمی جنگ میں بدل سکتی ہے اور جو کچھ اسرائیل اور ایران میں ہو رہا ہے وہ بھی ہمیں عالمی جنگ کی طرف لے جاسکتا ہے۔

banner

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر جو بائیڈن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایک صدر ہے جو دو جملے ساتھ نہیں بول سکتا، جو اسٹیج کی سیڑھیاں نہیں ڈھونڈ سکتا اور جو نہیں جانتا کے وہ کیا کر رہا ہے، ہم ایک عالمی جنگ میں ختم ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024