ایک ہفتے سے اسموگ کی لپیٹ میں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پہلی بار مصنوعی بارش برسانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔
اسموگ کے باعث شہر میں پہلے ہی تمام سکول بند کیے جا چکے ہیں، تعمیراتی سرگرمیاں روک دی گئی ہیں، اور حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اب گاڑیوں کے استعمال پر بھی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
قانونی منظوری اور موسم کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے مقامی وزیر ماحولیات کا کہنا ہے کہ حکام 20 نومبر کے قریب شہر میں مصنوعی بارش برسانے کی کوشش کریں گے
مرکزی داالحکومت کے وزیرِ ماحولیات گوپال رائے کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ موجودہ حالات میں اگر ہمیں سب فریقین کا تعاون حاصل ہو، تو ہم کم سے کم اسے تجرباتی بنیادوں پر تو کر سکتے ہیں
نئی دہلی میں ہر سال سردیوں کے دوران فضا میں آلودگی بڑھ جاتی ہے، اور اس کی بڑی وجوہات میں گاڑیوں اور صنعتوں سے نکلنے والا دُھواں، تعمیرات کی وجہ سے پیدا ہونے والی دُھول، اور جلایا گیا زرعی فضلہ شامل ہیں۔