Sunday, December 22, 2024, 3:34 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نئی دہلی میں درجہ حرارت ریکارڈ 49.9 ڈگری پر پہنچ گیا، ریڈ الرٹ جاری

نئی دہلی میں درجہ حرارت ریکارڈ 49.9 ڈگری پر پہنچ گیا، ریڈ الرٹ جاری

درجہ حرارت متوقع کے مقابلے میں 9 ڈگری زیادہ ہے ؛ محکمہ موسمیات

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں درجہ حرارت ریکارڈ 49.9 ڈگری تک پہنچ گیا۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے نریلا اور منگیش پور میں دہلی کے دو مضافاتی اسٹیشنز پر پارہ ریکارڈ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیٹ ویو کی صورتحال ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت متوقع کے مقابلے میں 9 ڈگری زیادہ ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے کل (بدھ) بھی 3 کروڑ سے زائد آبادی والے شہر میں اسی طرح کی گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے لوگوں کو محتاط رہنے کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ۔

banner

ریڈ الرٹ میں گرمی سے متعلقہ بیماریاں پھیلنے اور تمام عمر کے افراد کو ہیٹ اسٹروک کے خطرے سے خبردار کیا گیا ہے، مزید کہا کہ کمزور افراد کا زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت رات کے اوقات میں رہنے کی توقع ہے۔

مزید کہا کہ ہیٹ ویو کی شدت میں جمعرات سے بتدریج کمی ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ مئی 2022 میں دہلی کے مختلف علاقوں میں پارہ 49.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈکیا گیا تھا۔

برسوں کی سائنسی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی گرمی کی لہروں کو طویل، زیادہ بار بار اور شدید ہونے کا باعث بن رہی ہے۔

نئی دہلی میں حکام نے پانی کے قلت کے خطرے سے بھی خبردار کیا ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں پانی کی فراہمی میں کمی کر دی گئی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا اخبار نے رپورٹ کیا کہ پانی کے وزیر آتیشی مارلینا نے پانی کے ضائع ہونے والے استعمال کو روکنے کے لیے ’اجتماعی ذمہ داری‘ پر زور دیا۔

انڈین ایکسپریس نے آتیشی مارلینا کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ قلت آب کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہم نے کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی کو دن میں دو بار سے کم کر کے دن میں ایک بار کرنے جیسے کئی اقدامات کیے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024