55
روس نے نئے سال کے ابتدائی گھنٹوں میں یوکرین پر 90 ڈرون فائر کئے۔
روسی صدر ولاڈی میر پوٹن کا کہنا ہےکہ اپنے پڑوسی ملک پر حملے تیز کریں گے۔
نئے سال پر ایک فوجی اسپتال کے دورے میں گفتگو کرتے ہوئے پوٹن نے بلگروڈ پر حملے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا یوکرین ایسے مزید حملوں کی توقع کر سکتا ہے۔
روسی صدر نے کہاکہ وہ ہمیں خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں، ہمارے ملک کے اندر غیر یقینی صورت حال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ہم اپنے حملے تیز کر دیں گے۔ ہماری شہری آبادی کے خلاف کیا گیا ایک بھی جرم سزا کے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا۔