Thursday, September 19, 2024, 12:43 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نائجر، معزول صدر کی حراست سے فرار ہونے کی کوشش ناکام

نائجر، معزول صدر کی حراست سے فرار ہونے کی کوشش ناکام

نظر بند افراد کا ہیلی کاپٹر کے ذریعے حراست سے نکلنے کا منصوبہ تھا، ترجمان فوجی حکومت

by NWMNewsDesk
0 comment

نائجر کی فوجی حکومت نے معزول سابق صدر محمد بازوم کی حراست سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سابق صدر محمد بازوم نے رات کو اپنے اہل خانہ، باورچیوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فرار ہونے کی کوشش کی ہے جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نائجر کی فوج نے رواں سال جولائی کے آخر میں سابق صدر بازوم کی حکومت کے خلاف بغاوت کی تھی اور انہیں نظر بند کر دیا گیا تھا۔

حکومتی ترجمان نے بتایا کہ نظر بند افراد کا ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے حراست سے نکلنے کا منصوبہ تھا اور انہوں نے جمعرات کی رات مقامی وقت کے مطابق تقریباً 3 بجے فرار ہونے کی کوشش کی۔

banner

ترجمان کے مطابق محمد بازوم اور ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سابق معزول صدر نے اپنی نظر بندی کے دوران واشنگٹن پوسٹ کے لئے ایک آرٹیکل بھی لکھا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف ہونے والی فوجی بغاوت کے ان کے ملک ، خطے اور پوری دنیا کے لئے تباہ کن نتائج ہوں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024