Thursday, November 21, 2024, 6:51 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نائجیریا میں فیول ٹینکر الٹنے سے دھماکہ، 140 افراد ہلاک

نائجیریا میں فیول ٹینکر الٹنے سے دھماکہ، 140 افراد ہلاک

لوگ ایندھن نکالنے کے لیے جمع ہوئے تو ٹینکر میں آگ لگ گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

نائیجیریا میں حادثے کا شکار ہونے والے تیل کے ٹینکر میں دھماکے سے کم از کم 140 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جیگاوا اسٹیٹ ایکسپریس وے پر حادثے کے باعث ایک فیول ٹینکر سڑک پر الٹ گیا تو لوگ ایندھن نکالنے کے لیے جمع ہوئے

ایندھن جمع کرنے کے دوران ٹینکر زوردار دھماکے ے پھٹ گیا اور آگ بھڑک اٹھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹینکر ٹرک سے ٹکر سے بچنے کی کوشش میں الٹ گیا تھا۔

banner

ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ٹینکر کو حادثہ پیش آنے کے بعد علاقہ مکینوں کا ہجوم گاڑی کے ارد گرد جمع ہو کر تیل اکٹھا کرنے لگے جو سڑک اور نالیوں میں بہہ رہا تھا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر ایک پولیس اہلکار نے لوگوں کو روکنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے اس کی بات نہ مانی اور الٹا اس کو پکڑ لیا۔

نائجیرین میڈیکل ایسوسی ایشن نے ڈاکٹروں پر زور دیا ہے کہ وہ مریضوں کی بڑی تعداد میں آمد کے پیش نظر جلد از جلد قریبی ایمرجنسی رومز میں پہنچنے کی کوشش کریں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024