Thursday, November 21, 2024, 9:41 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نائیجیریا کی 28 ریاستوں میں سیلاب نے تباہی مچادی

نائیجیریا کی 28 ریاستوں میں سیلاب نے تباہی مچادی

200 افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر، انفرا اسٹرکچر تباہ

by NWMNewsDesk
0 comment

نائیجیریا میں سیلاب کے باعث 200 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے جبکہ بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچر اور فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی نے کہا کہ نائیجیریا کی 36 ریاستوں میں سے 28 ریاستوں میں سیلاب کے باعث ناقص انفرا اسٹرکچر اور خستہ حال ڈیموں کی وجہ سے 185 افراد ہلاک اور 2 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوئے۔

ایجنسی نے بتایا کہ بے گھر افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ سیلاب سے ایک لاکھ 7 ہزار ایکٹر پر پھیلی فصلیں بھی تباہ ہو گئی ہیں جس کے سبب سخت متاثرہ شمالی علاقے میں خوراک کی قلت کا مزید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

نائیجیریا کی ڈیزاسٹر رسپانس ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں سیلاب مزید بدتر ہو سکتا ہے کیونکہ سیلاب کا پانی وسطی اور جنوبی ریاستوں کی جانب نیچے کی طرف بہہ رہا ہے۔

banner

ملک میں ایک دہائی میں آنے والا بدترین سیلاب 2022 میں آیا تھا جس کے نتیجے میں 600 سے زیادہ افراد ہلاک اور 10 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024