Tuesday, June 10, 2025, 7:50 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نائیجیرین فوج کا جشن میلاد النبیﷺ کی تقریب پر ڈرون حملہ، 85 افراد ہلاک

نائیجیرین فوج کا جشن میلاد النبیﷺ کی تقریب پر ڈرون حملہ، 85 افراد ہلاک

نادانستہ طور پر اس کارروائی میں سیویلین آبادی نشانہ بن گئی: نائیجیرین آرمی

by NWMNewsDesk
0 comment

نائیجیریا کی فوج نے غلطی سے جشن میلاد النبیﷺ کی تقریب پر ڈرون طیارے سے بم برسادیئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ریاست کدوناکی ایگابی کونسل کے علاقے میں نائیجیریا کی فوج کی جانب سے غلطی سے ڈرون حملہ اس وقت ہوا جب مقامی مسلمان حضرت محمد ﷺکے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقد کی گئی تقریب میں جمع تھے۔

حکام نے پیر کو بتایا کہ باغیوں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا گیا لیکن وہ غلطی سے مذہبی تقریب پر گرگیا اور کم از کم 85 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ اب تک 85 لاشوں کو دفنایا جا چکا ہے جبکہ دیگر افراد کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔

banner

کدونا میں آپریشنز کے انچارج نائیجیرین آرمی ڈویژن کے سربراہ نے ایک سکیورٹی میٹنگ کے دوران کہا کہ ڈرون آپریشن ایک معمول کی کارروائی تھی، نادانستہ طور پر اس کارروائی میں سیویلین آبادی نشانہ بن گئی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024