Thursday, September 19, 2024, 10:30 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ

ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کا خیر مقدم

by NWMNewsDesk
0 comment

یورپ کے اہم ممالک ناروے، آئرلینڈ اور اسپین نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا

ناروے کے وزیرِ اعظم جونس گاہر اسٹور نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ناروے سرکاری طور پر 28 مئی کو فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لے گا اور ان کا ملک ‘عرب امن منصوبے’ کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کیے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں امن نہیں آ سکتا۔ فلسطین کا یہ بنیادی حق ہے کہ اسے ایک آزاد ریاست تسلیم کیا جائے۔

ناروے کے بعد بدھ کو آئرلینڈ کے وزیرِ اعظم سائمن ہیرس نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ ناروے اور اسپین سے بات چیت کے بعد کیا ہے۔

banner

سائمن ہیرس نے کہا کہ آج کا دن آئرلینڈ اور فلسطین کے لیے اہم ہے۔ ان کے بقول فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا مقصد دو ریاستی حل کے ذریعے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تنازع کا خاتمہ کرانا ہے۔

آئرلینڈ کے وزیرِ اعظم کے مطابق ان کے خیال میں ناروے، اسپین اور آئرلینڈ کی طرح آئندہ چند ہفتوں میں دیگر ممالک بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیں گے۔

اسپین کے وزیرِ اعظم پیڈرو سینچز نے بھی اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک فلسطین کو 28 مئی کو بطور ریاست تسلیم کر لے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024