Wednesday, September 18, 2024, 9:54 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ناسا کا 3 کروڑ 10 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سےوڈیو زمین پر بھیجنے کا تجربہ،پہنچنے میں 101 سیکنڈ لگے

ناسا کا 3 کروڑ 10 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سےوڈیو زمین پر بھیجنے کا تجربہ،پہنچنے میں 101 سیکنڈ لگے

ویڈیو کلپ میں ٹیبی نسل کی بلی کو ایک صوفے پر لیزر لائٹ کا پیچھا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے بیرونی خلا سے 3 کروڑ 10 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے ایک وڈیو زمین پر بھیجنے کا تجربہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ہائی ڈیفی نیشن وڈیو کو 267 میگا بٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے3 کروڑ 10 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے زمین پر پہنچنے میں 101 سیکنڈ لگے ۔ یہ وڈیو زمین سے 31 ملین کلومیٹر دور موجود ایک خلائی جہاز سے جدید ترین لیزر مواصلاتی نظام کا استعمال کرتےہوئے بھیجی گئی ۔

ٹیٹرز نامی ٹیبی نسل کی بلی کی 15 سیکنڈ دورانیے کی وڈیو ڈیپ سپیس سے نشر ہونے والی پہلی وڈیو ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مریخ پر انسانوں کو بھیجنے جیسے پیچیدہ مشنز کے لیے درکار انتہائی تیز رفتار کمیونی کیشن ممکن ہے۔

banner

وڈیو کو ناسا کے خلائی جہاز سائیکی پروب پر لیزر ٹرانسیور کا استعمال کرتے ہوئے زمین پر دکھایا گیا تھا۔ یہ خلائی جہاز مریخ اور مشتری کے درمیان ایک پراسرار دھاتی چیز کو تلاش کرنے کے سفر پر گامزن ہے۔لانچ سے پہلے اپ لوڈ کیے گئے وڈیو کلپ میں بلی کو ایک صوفے پر لیزر لائٹ کا پیچھا کر تے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024