Sunday, April 6, 2025, 9:35 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نامناسب اشارے، رونالڈو پر 10ہزار ریال جرمانہ، ایک میچ کی پابندی

نامناسب اشارے، رونالڈو پر 10ہزار ریال جرمانہ، ایک میچ کی پابندی

موبائل ویڈیوکی بنیاد پر الشباب کلب نے رونالڈو کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی فٹبال فیڈریشن کے تحت کام کرنے والی ضابطہ اخلاق کمیٹی نے نامناسب اشاروں پر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر 10 ہزار ریال جرمانہ اور ایک میچ کی پابندی عائد کی ہے۔

کمیٹی نے کہا ہے کہ الشباب کلب کی شکایت پر تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ رونالڈو نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔

النصر اور الشباب کے میچ کے دوران غیر اخلاقی حرکت رونالڈو سے منسوب کی گئی جسے ٹی وی چینلز کے کیمروں نے نہیں دیکھی تاہم الشباب کے سپورٹروں میں سے کسی نے اپنے موبائل سے اس کی ویڈیو بنائی تھی، موبائل سے لی گئی ویڈیوکی بنیاد پر الشباب کلب نے رونالڈو کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔

ضابطہ اخلاق کمیٹی نے رونالڈو سے وضاحت کی جس پر سٹار فٹبالر نے کہا ہے کہ یہ حرکت غیر اخلاقی نہیں بلکہ خوشی اور فتح کی علامت ہے اور ہم یورپ میں اسے کرنے کے عادی ہیں۔

banner

سعودی ضابطہ اخلاق کمیٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رونالڈو سے منسوب غیر اخلاقی حرکت واقعی سرزد ہوئی ہے۔

کمیٹی نے رونالڈو کو ایک میچ کی پابندی اور 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا ہے،کمیٹی نے النصر کلب پر 20 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا ہے جو الشباب کلب کو ہرجانے کے طور پر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024