Friday, November 22, 2024, 2:14 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نریندر مودی کی حلف برداری، ’نیبرہُڈ فرسٹ پالیسی‘ کے تحت پڑوسی ممالک مدعو

نریندر مودی کی حلف برداری، ’نیبرہُڈ فرسٹ پالیسی‘ کے تحت پڑوسی ممالک مدعو

پاکستان کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈیا کے نامزد وزیراعظم نریندر مودی اتوار کو دارالحکومت دہلی میں پڑوسی ممالک کے سربراہوں سمیت غیرملکی معززین کی موجودگی میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

نریندر مودی حلف برداری کی تقریب کے اگلے دن غیرملکی رہنماؤں سے خصوصی ملاقات بھی کریں گے۔

مالدیپ کے صدر محمد معیزو کی بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔

بنگلہ دیش، سری لنکا، بھوٹان، نیپال، ماریشس اور افریقی ملک سیشیلز کے سربراہان ان ممالک میں شامل ہیں جنہیں نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔

banner

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد، سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے اور نیپال کے وزیراعظم پشپا کمال ڈھال پرچندا نے تقریب میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔
وزیراعظم پشپا کمال ڈھال پرچندا اور رانیل وکرما سنگھے 9 جون کو دہلی پہنچیں گے جبکہ وزیراعظم حسینہ واجد کا آج پہنچنے کا امکان ہے۔

نیپال کے وزیراعظم اور انڈین وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی اور اسی دوران نیپال کے وزیراعظم نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تصدیق کی۔

نئی دہلی نے ان رہنماؤں کو انڈیا کی ’نیبرہُڈ فرسٹ پالیسی‘ کے تحت مدعو کیا ہے۔

اگر مالدیپ کے صدر محمد معیزو انڈیا کا دورہ کرتے ہیں تو یہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔

مالدیپ کے سابق صدر عبداللہ یامین نے مئی 2014 میں مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

نومبر 2023 میں صدر محمد معیزو کے اقتدار میں آنے کے بعد انڈیا اور مالدیپ کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔ انہوں نے اپنے ملک سے انڈین فوجیوں کے انخلا کا حکم بھی دیا تھا۔
انڈیا کے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیرِ قیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس نے 293 نشستوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی جبکہ حزب اختلاف کے انڈیا بلاک نے 234 نشستیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024