Thursday, November 21, 2024, 6:47 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نعیم قاسم کا اسرائیل کیخلاف حسن نصراللہ کی جنگی حکمت عملی جاری رکھنے کا اعلان

نعیم قاسم کا اسرائیل کیخلاف حسن نصراللہ کی جنگی حکمت عملی جاری رکھنے کا اعلان

اسرائیل جارحیت روکنے کا فیصلہ کرتا ہے تو ہم بھی مناسب اور قابل قبول شرائط پر اسے تسلیم کرلیں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

حزب اللہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم نے اپنے پیش رو حسن نصر اللہ کی اسرائیل کے خلاف جنگی حکمت عملی پر عملدرآمد جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے مشروط جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کردی۔

حزب اللہ کی قیادت سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں نعیم قاسم نے کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ قابل قبول شرائط پر جنگ بندی کے لیے تیار ہیں، تاہم قابل عمل معاہدہ ابھی سامنے آنا باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل جارحیت روکنے کا فیصلہ کرتا ہے تو ہم بھی مناسب اور قابل قبول شرائط پر اسے تسلیم کرلیں گے۔

حزب اللہ کے نئے سربراہ نے مزید کہا کہ وہ حسن نصر اللہ کے تیار کردہ جنگی منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

banner

نعیم قاسم نے مزید کہا کہ ’ہمیں کئی قربانیوں کا سامنا ہے لیکن ہمیں یقین ہے کہ فتح ہمارا مقدر بنے گی، ہم کسی کے لیے نہیں لڑ رہے بلکہ لبنان کی حفاظت اور غزہ کی حمایت میں اپنی سرزمین کو آزاد کرانے کے لیے لڑ رہے ہیں۔‘

نعیم قاسم نے تنظیم کی قیادت کو ’بھاری بوجھ‘ قرار دیتے ہوئے ذمہ داری سونپنے پر حزب اللہ کی شوریٰ کونسل کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024