انڈیا کے ایئر مارشل اے کے بھارتی نے کہا ہے کہ ہم اس وقت حالتِ جنگ میں ہیں اور نقصانات جنگ کا حصہ ہوتے ہیں۔
اُن سے ایک صحافی نے پاکستان سے حالیہ لڑائی میں فرانسیسی ساختہ رفال جیٹ فائٹر گرنے کا سوال کیا تھا۔
اتوار کی شام نئی دہلی میں پاکستان سے حالیہ لڑائی اور دوطرفہ جھڑپوں کے دوران ہونے والے واقعات پر میڈیا کو بریفنگ میں انڈین ایئر مارشل کا رفال گرنے کے سوال پر کہنا تھا کہ ’ہم سے جو سوال پوچھا جانا چاہیے، اور ضرور پوچھا جانا چاہیے وہ یہ ہے کہ کیا ہم نے اپنے مقاصد حاصل کر لیے ہیں۔ ہمارا جو مقصد تھا کہ دہشت گرد کیمپوں کو ختم کرنا ہے، تو اس کا جواب یہ ہے کہ جی، بالکل، ہم نے یہ مقصد حاصل کر لیا ہے۔‘
اے کے بھارتی نے کہا کہ نتائج دنیا کے سامنے ہیں کہ وہ ان کو دیکھے۔ ’جہاں تک اس کی تفصیلات کی بات ہے کہ کیا کچھ کیا، کتنے نمبر رہے، ہم نے کون سا پلیٹ فارم استعمال کیا۔ اس وقت میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔‘
انڈیا کے ایئرمارشل اے کے بھارتی سے ایک صحافی نے پاکستان کی طرف انڈیا کے رفال طیارے گرانے کے دعوے سے متعلق سوال کیا تو انھوں نے کہا کہ ’اس وقت میں اس بارے میں تبصرہ نہیں کروں گا کیونکہ ہم لڑائی کی حالت میں ہیں۔ اگر میں نے تبصرہ کیا تو اس سے دشمن کا فائدہ ہوگا۔
انڈین ایئر مارشل اے کے بھارتی کا رفال کے گرنے کے سوال پر جواب
سوال: کیا پاکستان نے ہمارا رفال مار گرایا؟
جواب: دیکھیے، ہم حالتِ جنگ میں ہیں، اور نقصانات جنگ کا حصہ ہیں۔ ۔۔۔۔ pic.twitter.com/ftcgOItkyo— A.Waheed Murad (@awaheedmurad) May 11, 2025
انہوں نے کہا کہ ’ہم انھیں اس وقت کوئی فائدہ نہیں دینا چاہتے۔ میں صرف یہی کہوں گا کہ ہم نے اپنے اہداف حاصل کر لیے ہیں۔ ہمارے تمام پائلٹ گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔‘
انڈین وائس ایڈمرل (3 سٹار جنرل) سے صحافی پوچھی رہی ہے کہ ہم نے سنا ہے انڈین نیوی نے کراچی تک آپریشن کیا ہے اس کی تفصیل بتایئے۔ اور وہ مینڈک کی اولاد اس کا جواب یہ دے رہا ہے
“میں چند جملے کہہ دیتا ہوں، باقی آپ کے “تخیل” پر چھوڑ دیتا ہوں۔ انڈین نیوی بہت طاقتور ہے، مقدار اور معیار دونوں لحاظ سے ہمارے پاس بہت کچھ ہے”