Monday, July 21, 2025, 3:51 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نمیرا سلیم خلا میں پہنچنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

نمیرا سلیم خلا میں پہنچنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

پاکستانی خلا باز نیومیکسیکو سےخلا میں روانہ ہوئیں

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کی خاتون خلا باز نمیرا سلیم نے خلا میں پہنچ کر نئی تاریخ رقم کر دی، خلا میں پہنچنے والی پہلی پاکستانی ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

نمیرا سلیم امریکی کمپنی ورجن گلیکٹک کمرشل اسپیس لائزر کے ذریعے نیومیکسیکو سے خلا کیلئے روانہ ہوئیں تھی۔

ان کے ہمراہ پرواز میں امریکا اور برطانیہ کے دو خلا باز بھی موجود تھے۔ خلائی مشن میں عملے کے تین ارکان بھی شامل ہیں۔

نمیرا سلیم نےخلائی پرواز کا ٹکٹ 2006میں دو لاکھ ڈالرمیں خریدا تھا۔ نمیرا اس امریکی کمپنی کی خلائی سیاحت کیلئے ٹکٹ خریدنے والے 100 اولین افراد میں شامل ہیں۔

banner

ورجن گیلکٹک نے جون 2023 کے آخر میں پہلی کمرشل پرواز خلا تک لے جانے میں کامیابی حاصل کی تھی، مگر اس پرواز میں عام سیاح سوار نہیں تھے بلکہ اٹلی سے تعلق رکھنے والے ماہرین کو خلا میں لے جایا گیا تھا۔

نمیرا سلیم کو 2011 میں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔ نمیرا سلیم 21 اپریل 2007 کو قطب شمالی اور 10جنوری 2008 کو قطب جنوبی میں پاکستان کا پرچم لہرا چکی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024