Sunday, December 22, 2024, 6:57 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نواز شریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہو چکے، سازشیو ’گڈ بائے‘: مریم نواز

نواز شریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہو چکے، سازشیو ’گڈ بائے‘: مریم نواز

اکتوبر 21 اعلان ہےکہ عوام کی تکلیف کے دن ختم ہونے والے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہےکہ نواز شریف کو ’مائنس‘ کرنے والے خود ’مائنس‘ ہو چکے ہیں اور نواز شریف کو مائنس کرتے کرتے پاکستان کی ترقی مائنس ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں پارٹی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف واپس نہیں آرہا بلکہ پاکستان کی خوشحالی کا دور واپس آ رہا ہے، نواز شریف کو ’مائنس‘ کرنے والے خود ’مائنس‘ ہوچکے ہیں اور نواز شریف کو مائنس کرتے کرتے پاکستان کی ترقی مائنس ہوگئی، معمار پاکستان ویلکم بیک، سازشیو ’گڈ بائے‘۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا پیغام پاکستان کی ترقی اور مہنگائی سے عوام کو نجات دلانا ہے، انہوں نے بہادری اور ثابت قدمی سے سیاسی انتقام کا مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے، نواز شریف نے عوام کو مہنگائی سے بچایا تھا، اس خدمت کی اُنہیں سزا ملی، ان کے خلاف سازش کے نتیجے میں عوام کو مہنگائی ملی کیونکہ سازشی نہیں چاہتےتھےکہ پاکستان معاشی طورپر مضبوط ہو۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا 21 اکتوبر اعلان ہے کہ عوام کی تکلیف کے دن ختم ہونے والے ہیں، 21 اکتوبر اعلان ہے کہ غریبوں کے دُکھ درد کا احساس کرنے والا نواز شریف واپس آرہا ہے۔

banner

مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف کے دور میں5 سال آٹے،گھی اور چینی کی قیمت نہیں بڑھی، نواز شریف وہ ہے جس کے دور میں 47 سال میں مہنگائی کم ترین سطح پر آئی تھی،نواز شریف کادیا ترقی کاسفرجاری رہتا تو پاکستان آج بحرانوں کا شکار نہ ہوتا، آج بجلی، گیس اور پیٹرول مہنگے نہ کرنے پڑتے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024