Thursday, September 19, 2024, 12:23 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نواز شریف کی مولانا فضل الرحمٰن سے ون آن ون ملاقات

نواز شریف کی مولانا فضل الرحمٰن سے ون آن ون ملاقات

نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو ساتھ چلنےکی دعوت دی

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات سے متعلق (ن) لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ پہلے نواز شریف کی سربراہی میں آنے والے وفد نے سربراہ جے یو آئی سے ملاقات کی اور بعدازاں دونوں رہنماؤں میں ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کی ون آن ون ملاقات میں ہونے والی گفتگو کے بارے میں کسی اور موقعے پر آگاہ کیا جائے گا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے اور مولانا فضل الرحمن نے ساتھ ساتھ مشکل وقت گزارا ہےا ور ہمیشہ ان سے رہنمائی لی ہے۔

banner

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی اور نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو ساتھ چلنےکی دعوت دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف سے گلے شکوے بھی کیے جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد نے مولانا سے حکومت سازی میں مدد کی درخواست کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024