Sunday, July 6, 2025, 9:11 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نواز شریف کی واپسی کے بعد دوبارہ ترقی کا سفر شروع ہو گا: شہباز شریف

نواز شریف کی واپسی کے بعد دوبارہ ترقی کا سفر شروع ہو گا: شہباز شریف

الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرے

by NWMNewsDesk
0 comment

مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے، پورا پاکستان نوازشریف کی واپسی کا منتظر ہے، نواز شریف کی واپسی کے بعد دوبارہ ترقی کا سفر شروع ہو گا۔اپنے قائد کا لاہور میں استقبال کروں گا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف نے ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، 2018ء کا جھرلو الیکشن نہ ہوتا تو آج پاکستان ترقی کے میدان میں بہت آگے ہوتا۔
شہباز شریف نے کہا کہ نئی مردم شماری کے تحت الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024