Monday, July 21, 2025, 5:37 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے دبئی سے خصوصی طیارہ بُک کرالیا گیا

نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے دبئی سے خصوصی طیارہ بُک کرالیا گیا

نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کےلیے دبئی سے اسپیشل طیارہ بُک کرائے جانے کی تصدیق ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف جس خصوصی پرواز سے پاکستان پہنچیں گے اسے ’امید پاکستان‘ کا نام دیا جائے گا ۔ اسپیشل فلائٹ میں تقریباً 150 افراد کی گنجائش ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے کل لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں تقریباً ایک ہفتہ قیام کے دوران وہ سعودی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔ سابق وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی دبئی میں بھی کئی ملاقاتیں طے ہیں، وہ دبئی میں 3 دن قیام کے بعد 21 اکتوبر لاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔

banner

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان جانے کیلئے دبئی سے لیگی کارکنوں اور صحافیوں کے ساتھ روانہ ہوں گے، خصوصی پرواز دبئی سے اسلام آباد پہنچ کر آدھے گھنٹے بعد لاہور کیلئے اڑان بھرے گی جہاں سابق وزیراعظم مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024