Wednesday, February 5, 2025, 4:14 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نوجوان کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون کا طبی معائنہ

نوجوان کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون کا طبی معائنہ

اونائجا رابنسن جناح اسپتال کے سائیکائی ایٹری وارڈ منتقل

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستانی لڑکے کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون کو جناح اسپتال کے سائیکائی ایٹری وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔

جناح اسپتال کے ترجمان کے مطابق کراچی کے ٹیپو سلطان پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے امریکی خاتون کو جناح ہسپتال منتقل کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی خاتون کو سائیکائی ایٹری وارڈ میں شفٹ کیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز طبی جانچ کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات خاتون نے جناح اسپتال میں ہی گزاری ہے، امریکی خاتون نے رات کا کھانا بھی اسپتال میں ہی کھایا۔

banner

اونائجا رابنسن نے پانچ اکتوبر 2024 کو پاکستان کے سیاحتی ویزے کے لیے درخواست دی اور 9 اکتوبر 2024 کو ایک ماہ کا ویزا حاصل کیا۔

کراچی پہنچنے پر نوجوان کے والدین کو بیٹے کی پسند پر حیرت ہوئی کیونکہ خاتون اس سے عمر میں دو گنا بڑی تھی اور دو بچوں کی ماں بھی تھی۔

والدین کو اس تعلق پر اعتراض تھا اور بیٹے سے اس تعلق کو ختم کرنے کا کہا، جس پر نوجوان نے امریکی خاتون سے شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

انکار کے بعد اونائجا دربدر ہو گئی تھیں کیونکہ یہاں ان کا کوئی اور جاننے والا نہیں تھا اور چند روز بعد انہوں نے واپسی کے لیے ایئرپورٹ کا رخ کیا، تاہم ویزے کی مدت ختم ہونے پر وہیں موجود رہیں۔

یہ معاملہ جب گورنر کامران ٹیسوری کے علم میں آیا تو انہوں نے خاتون کی واپسی کے لیے اقدامات شروع کیے اور ان کے ویزے کی مدت میں نہ صرف اضافہ کیا گیا بلکہ واپسی کے ٹکٹ کے اخراجات بھی برداشت کیے۔

اس اقدام نے خاتون کی مشکلات کم کیں اور ان کی وطن واپسی کا راستہ ہموار ہوا لیکن خاتون نے اپنے وطن امریکہ روانگی سے انکار کردیا تھا اور کچھ وقت ایئرپورٹ گزارنے کے بعد کراچی کے علاقے گارڈن میں دھرنا دیا، جہاں انہیں پاکستان بلانے والے لڑکے کی رہائش ہے۔

پولیس نے امریکی خاتون کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن اور گیسٹ ہاؤس منتقل کیا تھا۔ بعدازاں خاتون فلاحی ادارے میں ایک روز قیام کے بعد ایک بار پھر گارڈن پہنچ گئی تھیں جہاں سے پولیس نے ان کو جناح اسپتال منتقل کر دیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024