Monday, December 23, 2024, 12:30 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نومنتخب برطانوی وزیراعظم کا غیر قانونی تارکین کو روانڈا بھیجنے کا منصوبہ ختم کرنےکا اعلان

نومنتخب برطانوی وزیراعظم کا غیر قانونی تارکین کو روانڈا بھیجنے کا منصوبہ ختم کرنےکا اعلان

ہمیں سخت فیصلے لینے ہوں گے اور انہیں جلد لینا پڑے گا، اور ہم یہ کریں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ کے نومنتخب وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ وہ بھاری اکثریت سے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے پہلے بڑے پالیسی اعلان میں ہزاروں پناہ گزینوں کو برطانیہ سے روانڈا بھیجنے کے متنازع منصوبے کو ختم کر دیں گے۔

وزیر اعظم بننے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کیئر اسٹارمر نے کہا کہ روانڈا کی پالیسی کو ختم کر دیا جائے گا کیونکہ اس کے ذریعے پناہ کے متلاشیوں میں سے صرف ایک فیصد کو بھیجا جاتا اور یہ ایک رکاوٹ کے طور پر کام کرنے میں ناکام ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’روانڈا اسکیم شروع ہونے سے پہلے ہی مردہ اور دفن ہو چکی تھی۔ یہ کبھی بھی رکاوٹ نہیں بنی، اس لیے میں ایسی چالوں کو جاری رکھنے کے لیے تیار نہیں ہوں جو پناہ کے متلاشیوں کے لیے رکاوٹ کے طور پر کام نہیں کر سکیں۔‘

برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت مسائل کی نشاندہی کرے گی اور جیلوں کے زیادہ پھیلے ہوئے نظام سے نمٹنے اور سرکاری صحت کی خدمات کے استعمال کے لیے طویل انتظار کے اوقات کو کم کرنے جیسے شعبوں میں کام کرے گی۔

banner

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں سخت فیصلے لینے ہوں گے اور انہیں جلد لینا پڑے گا، اور ہم یہ کریں گے، ہم یہ کام پوری ایمانداری کے ساتھ کریں گے، لیکن یہ کہنا کسی قسم کی تمہید نہیں ہے کہ ٹیکس کے حوالے سے کچھ فیصلہ کیا ہے جس کے بارے میں ہم نے پہلے بات نہیں کی۔‘

کیئر اسٹارمر نے کہا کہ وہ مختلف ’مشن ڈیلیوری بورڈز‘ قائم کریں گے اور ان کی سربراہی کریں گے تاکہ نام نہاد مشنز یا ترجیحی شعبوں جیسے کہ صحت کی خدمت اور اقتصادی ترقی پر توجہ دی جا سکے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024