Saturday, April 19, 2025, 4:41 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نگران حکومت نے پیٹرول کے بعد عوام کو 440 ووٹ کا جھٹکا دے دیا

نگران حکومت نے پیٹرول کے بعد عوام کو 440 ووٹ کا جھٹکا دے دیا

بھاری بلوں سے تنگ عوام کےلئے فی یونٹ بجلی مزید ایک روپے 46 پیسے مہنگی کردی گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

تاجروں کا ملک گیر احتجاج اور ہڑتال بھی کام نہ آئی۔۔ ۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی صارفین کےلیے بجلی مزید مہنگی کردی۔

نیپرا نے بجلی ایک روپے 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی اور بجلی کی قیمت میں اضافہ جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق ستمبر کے بلوں میں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024