Friday, November 22, 2024, 12:05 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نگران حکومت پی ڈی ایم کا تسلسل اور کابینہ میں سارے ن لیگ کے پسندیدہ لوگ ہیں: پرویز الٰہی

نگران حکومت پی ڈی ایم کا تسلسل اور کابینہ میں سارے ن لیگ کے پسندیدہ لوگ ہیں: پرویز الٰہی

پاکستان واپسی پر نواز شریف عوام استقبال کے بجائے حساب مانگیں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

اکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نگران حکومت پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا تسلسل ہے، موجودہ کابینہ میں سارے ن لیگ کے پسندیدہ لوگ ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ عدلیہ اور فوج پراعتماد ہے، دونوں ادارے ملک کی سلامتی کےضامن ہیں، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی حلف برداری پر خوشی ہے، انہوں نے پہلے دن سے ہی اچھا آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کا ذمہ دار شریف خاندان ہے، آئی ایم ایف سے ظالمانہ معاہدے کی سزا عوام بھگت رہے ہیں، پیٹرول، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ اورمنہگائی نواز اور شہباز کی وجہ سے ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان واپسی پر نواز شریف کو مایوسی ہوگی، عوام استقبال کے بجائے ان سے حساب مانگیں گے، الیکشن کا اعلان ہوتب پتا چلے گا کون کس پوزیشن میں ہے۔

banner

انہوں نے کہا کہ عدلیہ انصاف دے رہی ہے مگر یہ لوگ چھوڑنے کو تیار نہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024