نگران حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کو ڈیڈ اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کے ماہانہ نقصانات تقریبا ًتیرہ ارب روپے جبکہ یومیہ پچاس کروڑ روپے ہیں
نگران وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے کہا کہ پی آئی اے کے ماہانہ نقصانات تقریباً تیرہ ارب روپے جبکہ یومیہ پچاس کروڑ روپے ہیں، دوہزاربارہ سے پی آئی اے سات ارب ڈالر سے زیادہ نقصان کر چکا ہے، طیاروں میں سے 15 گرائونڈ ہیں
فواد حسن فواد نے بتایا کہ جبکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات بھی چھ سو ارب تک پہنچ گئے۔ پی آئی اے، اسٹیل ملز سمیت 15 بڑے اداروں کےذمہ 2 ہزار 65 ارب قرضہ ہے۔
نگران وزیر نجکاری نے کہا کہ اس رقم سے 10 یونیورسٹیز، بھاشہ ڈیم یا ایم ایل ون کا پورا ٹریک بن سکتا تھا،پی آئی اے کے ذمہ حکومتی گارنٹی بیسڈ قرضہ 263 ارب روپے ہے۔جبکہ نگران حکومت بھی پی آئی اے کیلئے 20 ارب روپے جاری کر چکی ہے۔