نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے الیکشن کی جلد تاریخ کا عندیہ دیدیا۔
وزیراعظم انوارالحق کاکڑکی وفاقی وزرا کےہمراہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ نواز شریف سے متعلق سوال پر وزیراعظم نے کہا سابق وزیراعظم کی بائیو میٹرک میں حکومت نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا،نہ ہی انھیں کوئی سیاسی فائدہ دیا گیا۔یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی پارلیمنٹ کو آگ لگائے اور وہ جمہوریت کا چمپئین بھی بنے، آگ لگانے والوں کو لائسنس نہیں دے سکتے۔
دوران پریس کانفرنس کہنا تھا کہ چین کا 3روزہ دورہ میں صدرشی جن پنگ سے ملاقات انتہائی مثبت رہی، پاکستان پر عزم ہےحالیہ ملاقات کے بعد سی پیک کا تسلسل جاری رکھےگا، سی پیک دونوں ملکوں کےدرمیان رابطوں کو مزید فروغ دےرہا ہے، سی پیک منصوبوں کی رفتار تیز ہونے سے معاشی ومعاشرتی ترقی میں بہتری آئے گی،سی پیک کےدوسرے مرحلےمیں چین کی کمپنیاں بھی سرمایہ کاری کریں گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دورہ چین کے دوران ،20کےقریب مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے،ایک عرصےبعدچین سےاتنی بڑی تعدادمیں سمجھوتے ہوئے،چین کی سرمایہ کاری سےملک میں معاشی استحکام آئے گا، آنےوالی سرمایہ کاری کیلئےمربوط حکمت عملی وضع کی جارہی ہے۔