نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی لاہور گلبرگ کی رہائش گاہ سیاسی بیٹھک بن گئی۔
یپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، فریال تالپور اور بلاول بھٹو زرداری نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی رہائش گاہ پہنچے۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف بھی اسحاق ڈار کے ہمراہ محسن نقوی کے رہائش گاہ پہنچے،دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی ۔
پارٹی زرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان آئندہ حکومت سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف کا پیغام آصف علی زرداری کو پہنچایا۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام لانے کی لیے دونوں جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کا مل کر ساتھ چلنے اور حکومت سازی کے لیے رابطہ اور ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔