Thursday, September 19, 2024, 5:53 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نگراں وزیراعظم کافوجی عدالتوں کیخلاف فیصلےپراپیل دائرکرنےکااعلان

نگراں وزیراعظم کافوجی عدالتوں کیخلاف فیصلےپراپیل دائرکرنےکااعلان

ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد غیر قانونی افغانوں کو پکڑ کر نکالا جائے گا، انوار الحق کاکڑ

by NWMNewsDesk
0 comment

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے فوجی عدالتوں میں سویلینزکے ٹرائل پرسپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنےکا اعلان کر دیا۔کہا کہ فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلے پر اپیل کرینگے، قانون میں تبدیلی کا حق پارلیمنٹ کے پاس ہے۔

نگران وزیر اعظم نے بتایا کہ طورخم اورچمن بارڈر سےلاکھوں لوگ جاچکے ہیں،ہماری بہت بڑی پشتون آبادی ہے،کوشش ہےڈی این اے ٹیسٹ کی طرف چلے جائیں،نادرا کوٹاسک دے دیاہے۔ ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی کریں گے، مہلت کےبعد کوئی ملاتوپکڑ کر ڈی پورٹ بھی کریں گے

انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو 9مئی کا چیلنج درپیش ہے، عوام نے عمران خان کو ووٹ اس لیے نہیں دیا تھا کہ ریاست کے اداروں کے خلاف عمل کریں۔تاہم پی ٹی آئی کے جلسوں پر پابندی کی کوئی پالیسی نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے مستقبل کا فیصلہ عدالتی کیسز کی روشنی میں ہوگا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024