44
نگراں وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر عام انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے دستوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی
فوجی دستے حساس حلقوں اور پولنگ اسٹیشنز پر فرائض سر انجام دیں گے اور ریپڈ رسپانس فورس کے طور پر بھی کام کریں گے۔
اجلاس میں کابینہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ری اسٹرکچرنگ اور ڈیجیٹائز یشن کے حوالے سے پیش کی گئی تجاویز پر غور کیا۔
نگراں وزیراعظم نے ایف بی آر اصلاحات کے حوالے سے پیش کی گئی تجاویز پر نگراں وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں ایک بین الوزارتی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کردی، کمیٹی کے دیگر ممبران میں وفاقی وزراء برائے نجکاری، خارجہ امور، تجارت، توانائی، قانون و انصاف اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہوں گے۔