Thursday, November 14, 2024, 12:34 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ’نہرو نے دو بڑی غلطیاں کیں ورنہ پورا کشمیر ہمارا ہوتا‘، بھارتی وزیر داخلہ

’نہرو نے دو بڑی غلطیاں کیں ورنہ پورا کشمیر ہمارا ہوتا‘، بھارتی وزیر داخلہ

ہندوستان کے اندرونی معاملات کو اقوام متحدہ میں لے جانا سب سے بڑی غلطی

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا کہنا ہے کہ سابق بھارتی وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے دور میں کی گئی غلطیوں کا خمیازہ کشمیر کو بھگتنا پڑا۔

لوک سبھا میں اظہار خیال کلرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ ’کشمیر پر نہرو کی دو غلطیاں بھاری پڑیں، نہیں تو پی او کے (آزاد کشمیر) ہمارا ہوتا‘۔

کشمیر کی تاریخ پر بات کرتے ہوئے امیت شاہ نے مخالف جماعت کانگریس کو آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے کہا کہ جواہر لال نہرو نے دو بڑی غلطیاں کیں، ’پہلی اور سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ جب ہماری فوج جیت رہی تھی، تو پنجاب کا علاقہ آتے ہی جنگ بندی نافذ کر دی گئی اور آزاد کشمیر کا جنم ہوا‘۔

banner

انہوں نے کہا کہ ’اگر جنگ بندی تین دن بعد ہوئی ہوتی تو آج پی او کے ہندوستان کا حصہ ہوتا‘۔

امیت شاہ نے کہا کہ ’دوسری غلطی یہ تھی کہ جواہر لال نہرو نے ہندوستان کے اندرونی معاملات کو اقوام متحدہ میں لے جانے کی غلطی کی‘۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024