Wednesday, November 13, 2024, 11:55 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نیب کی اربوں کے 81 کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کیلئے درخواست دائر

نیب کی اربوں کے 81 کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کیلئے درخواست دائر

نیب کا تمام کیسوں کا ریکارڈ بھی عدالت میں جمع کرانے کا فیصلہ

by NWMNewsDesk
0 comment

نیب ترامیم کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد اہم پیشرفت، نیب نے اربوں روپے مالیت کے 81 کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کیلئے درخواست دائر کر دی۔

چیئرمین نیب نے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی عدالت میں درخواست دائر کی، درخواست میں سابق صدر آصف علی زرداری، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی، مراد علی شاہ کے خلاف کیسز کھولنے کی استدعا کی گئی ہے۔

شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار کے خلاف کرپشن ریفرنس بھی دوبارہ کھولنے کی درخواست کی گئی۔

نیب نے نیب ترامیم کیس کے حوالے سے تمام کیسوں کا ریکارڈد بھی احتساب عدالت اسلام آباد میں جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024