Thursday, November 21, 2024, 6:46 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نیتن یاہو، گیلنٹ اور السنوار کے وارنٹ جلد جاری کیے جائیں : کریم خان

نیتن یاہو، گیلنٹ اور السنوار کے وارنٹ جلد جاری کیے جائیں : کریم خان

نیتن یاہو اور گیلنٹ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ذمے دار ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

ہالینڈ کے شہر ہیگ میں عالمی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو، وزیر دفاع یوآو گیلنٹ اور حماس کے سربراہ یحیی السنوار کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے میں تاخیر نہ کی جائے۔

عدالت کے ججوں کو بھیجے گئے خط میں پاکستانی نژاد کریم خان نے واضح کیا کہ اس اقدام میں تاخیر فلسطینی اراضی میں متاثرین کے حقوق پر اثر انداز ہو گی۔

خان نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ گرفتاری کے وارنٹوں کے حوالے سے دائر کی گئی قانونی پٹیشنوں کو مسترد کر دیا جائے۔

پراسیکیوٹر کے مطابق عالمی فوجداری عدالت اسرائیلیوں کے ساتھ تحقیق کا اختیار ہے۔

banner

انھوں نے اوسلو معاہدے کی بنیاد پر قانونی حجتوں اور اسرائیل کی ان یقین دہانیوں کو مسترد کر دیا کہ تل ابیب حکومت اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگی جرائم کے ممکنہ ارتکاب کی تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024