Thursday, November 21, 2024, 6:37 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی امن فوج کو لبنان سے نکالنے کا مطالبہ کردیا

نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی امن فوج کو لبنان سے نکالنے کا مطالبہ کردیا

یونی فل افواج حزب اللہ کو انسانی ڈھال مہیا کررہی ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج یونی فِل کو لبنان سے نکالنے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یونی فل افواج کو فوری لبنان کی سرحد سے ہٹایا جائے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج کئی مرتبہ یونی فل افواج کو لبنان کی سرحد سے نکل جانے کا کہہ چکی ہے تاہم یونی فل افواج وہاں سے نہیں گئیں۔

نیتن یاہو نے کہا کہ یونی فل افواج حزب اللہ کو انسانی ڈھال مہیا کررہی ہیں۔

banner

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میں اسرائیل لبنان سرحد پر تعینات یونی فل افواج پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں یونی فل کے 5 اہلکار زخمی ہوچکے ہیں تاہم ان حملوں کے باوجود یونی فل کی جانب سے سرحد چھوڑنے سے انکار کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024