Thursday, September 19, 2024, 12:05 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نیدرلینڈز اور ترکیہ نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیہ نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

یورو کپ میں کوارٹر فائنل کے لیے آٹھ ٹیموں کی لائن اپ مکمل

by NWMNewsDesk
0 comment

میونخ میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈز اور رومانیہ کے درمیان پہلے ہاف میں دلچسپ مقابلہ ہوا۔

میچ کے 20 ویں منٹ میں کوڈی گیپکو نے گول کرکے نیدرلینڈ کو برتری دلائی، وقفے تک رومانیہ گول برابر نہ کرسکی۔

دوسرے ہاف میں رومانیہ نے بہتر کھیل پیش کیا لیکن 83 ویں منٹ میں نیدرلینڈز کی جانب سے ڈونیئل مالن نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح یقینی بنادی۔

انجری ٹائم میں ڈونئیل نے اپنا دوسرا اور مجوعی طور پر تیسرا گول کرکے نیدرلینڈز کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔

banner

دوسرے میچ میں ترکیے نے آسٹریا کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیدی۔

یورو کپ میں کوارٹر فائنل کے لیے آٹھ ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، انگلینڈ، فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز، پرتگال، سپین، سوئٹزرلینڈ اور ترکیے ٹاپ ایٹ ٹیموں میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024