Saturday, April 19, 2025, 12:12 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نیسٹ اسکالرشپ، ایم سی بی اسلامک بینک کے تعاون سے نرسنگ کے طلبہ کو تعلیمی وظائف فراہم کریگا

نیسٹ اسکالرشپ، ایم سی بی اسلامک بینک کے تعاون سے نرسنگ کے طلبہ کو تعلیمی وظائف فراہم کریگا

نیسٹ اب تک 6 ہزار سے زائد طلبہ کو تعلیمی وظائف فراہم کر چکا ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

وزارت قومی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے ذیلی ادارہ نیشنل انڈومنٹ اسکالرشپ فار ٹیلنٹ NEST اور ایم سی بی اسلامک بینک کے درمیان طلبہ کو نرسنگ اسکالرشپ فراہم کرنے کے لیے معاہدہ طے پا گیا

وزارت قومی تعلیم پیشہ ورانہ تربیت میں ہونے والی تقریب میں وفاقی سیکرٹری تعلیم وسیم اجمل چوہدری اور ایم سی بی جنرل منیجر محمد ابراہیم نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت ایم سی بی اسلامک بینک ہر سال نیسٹ کوبی ایس نرسنگ کے طلبہ کے لئے اسکالرشپ کی مد میں فنڈ فراہم کرےگا۔نیسٹ ان فنڈز سے وظائف کی فراہمی ، طلبہ کے انتخاب سمیت تمام امور کی شفافیت کو یقینی بنائے گا

نیسٹ اب تک چھ ہزار سے زائد طلبہ کو تعلیمی وظائف فراہم کر چکا ہے۔ نیسٹ ہر سال تین سو طلبہ کو اضافی اسکالرشپ فراہم کر رہا ہے جبکہ نرسنگ آرٹس کے علاوہ مستقبل قریب میں آئی ٹی سیکٹر اور مصنوعی ذہانت کے پروگرام کے لیے بھی اسکالرشپ پروگرام شروع کیا جائے گا

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024