Saturday, April 19, 2025, 10:10 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نیوزی لینڈ میں زلزلے کے شدید جھٹکے، سونامی کا خطرہ

نیوزی لینڈ میں زلزلے کے شدید جھٹکے، سونامی کا خطرہ

ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی اور عوام کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

نیوزی لینڈ کے ریورٹن ساحل پر منگل کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.5 بتائی گئی ہے۔

ریاستہائے متحدہ کے جیولوجیکل سروے نے سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ شیئر کر کے زلزلے کی اطلاع دی۔

اس زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹر زیر زمین تھا۔ زلزلے کا مرکز زیادہ گہرائی میں ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان کا امکان کم ہوجاتا ہے۔

banner

ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق زلزلے کے معاملے میں نیوزی لینڈ کو انتہائی حساس سمجھا جاتا ہے۔

ادارہ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے تایا کہ فی الحال پورے ملک میں الرٹ موڈ پر ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے کی شدت بہت زیادہ ہے، اس لیے سونامی کا خطرہ ہے۔

ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے اہلکاروں نے کہا کہ ان کی ٹیم صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ سونامی کے خطرے کے پیش نظر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اس سے قبل 2011 میں کرائسٹ چرچ میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ اس میں تقریباً 185 لوگوں کی جانیں گئیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024