امریکی ریاست نیویارک کے شہر البانی میں ایک مسلح شخص کی جانب سے یہودی معبد کے باہر فائرنگ کی گئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ ٹیمپل اسرائیل کے باہر کی گئی، واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا، فائرنگ کے واقعے میں ملوث 28 برس کے مشتبہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے دعویٰ کیا کہ 28 سالہ ملزم مفد فواد القادر نے فائرنگ سے پہلے فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگایا تھا۔
Mufid Fawaz Alkhader, 28, of Schenectady, NY, appeared in federal court this morning on a charge of unlawfully possessing a firearm in connection with the shots fired outside Temple Israel in Albany.@NDNYNews release: https://t.co/c5Uxm7TYq9
— FBI Albany (@FBIAlbany) December 8, 2023
ریاست نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل کا کہنا ہے کہ انہوں نے معبد کے راہب سے بات کی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ یہودی کمیونٹی کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روزامریکی شہر لاس ویگاس کی یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا تھا، پولیس کے مطابق امریکی یونیورسٹی آف نیواڈا کے لاس ویگاس کیمپس میں پیش آنے والے واقعے میں ملوث شخص بھی فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا تھا۔