Friday, March 14, 2025, 6:58 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نیٹو میں شمولیت پر صدارت چھوڑنے کو تیار ہوں، زیلنسکی کی ٹرمپ کو پیشکش

نیٹو میں شمولیت پر صدارت چھوڑنے کو تیار ہوں، زیلنسکی کی ٹرمپ کو پیشکش

ٹرمپ کو پیوٹن سے ملنے سے پہلے مجھ سے ملاقات کرنے چاہیئے

by NWMNewsDesk
0 comment

یو کرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پیشکش کی ہے کہ اگر کیف کو نیٹو فوجی اتحاد میں شامل کیا جاتا ہے تو وہ یوکرین کے صدر کا عہدہ چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔

انھوں ن کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات سے قبل ایک بار مجھ سے ملیں۔

زیلنسکی نے روس کے حملے کے 3 سال مکمل ہونے پر کیف میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر یوکرین میں امن آجائے، اگر واقعی مجھے اپنا عہدہ چھوڑنے کی ضرورت ہے، تو میں تیار ہوں، اگر ضرورت پڑی تو فوری طور پر چلا جاؤں گا۔

یوکرین کے صدر نے کہا کہ میں ٹرمپ سے بات چیت کرکے ایک دوسرے کو سمجھنا چاہوں گا، امریکی صدر کی جانب سے یو کرین کی ’سلامتی کی ضمانت‘ کی بہت ضرورت ہے۔

banner

ٹرمپ تحفظ کی ضمانت دیں

انہوں نے صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ پیوٹن کے ساتھ کسی بھی سربراہی اجلاس سے پہلے ان سے ملاقات کریں۔

زیلنسکی کی جانب سے طویل المدتی سیکیورٹی امداد پر زور دینے اور ٹرمپ کی جانب سے امن معاہدے پر بات کرنے کے باوجود یہ واضح نہیں ہے کہ آیا امریکی اقدامات ماسکو اور کیف کو جنگ بندی کے قریب لا سکتے ہیں یا نہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024