Friday, July 25, 2025, 6:09 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نیپالی کرکٹر سندیپ لامیچانے کو لڑکی سے زیادتی کے جرم میں 8 سال قید کی سزا

نیپالی کرکٹر سندیپ لامیچانے کو لڑکی سے زیادتی کے جرم میں 8 سال قید کی سزا

سندیپ لامیچانے کو مثاثرہ خاتون کو 1500 امریکی ڈالر دینے کا بھی حکم

by NWMNewsDesk
0 comment

نیپالی کرکٹر سندیپ لامیچانے کو لڑکی سے زیادتی کے جرم میں قید کی سزا سنا دی گئی۔

کھٹمنڈو کی عدالت نے سندیپ لامیچانے کو 8 سال قید کی سزا سنائی اور ساتھ ہی ان پر 2255 امریکی ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

اس کے علاوہ عدالت نے سندیپ لامیچانے کو مثاثرہ خاتون کو 1500 امریکی ڈالر دینے کا بھی حکم دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لامیچانے کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہم عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کریں گے۔

banner

واضح رہے ستمبر 2022میں مبینہ طور پر 17 سالہ لڑکی نے سندیپ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کرکٹر نے کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔

لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں سندیپ لامیچانے کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے اور بعد ازاں انہیں ملک واپسی پر ائیرپورٹ سے گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024