Thursday, November 21, 2024, 11:25 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نیپال میں سیاسی کشیدگی، پشپا کمال ڈاہل پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام

نیپال میں سیاسی کشیدگی، پشپا کمال ڈاہل پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام

نئے سیاسی اتحاد کے شرما اولی وزیراعظم منتخب

by NWMNewsDesk
0 comment

نیپال میں سیاسی کشیدگی کے دوران پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد پشپا کمال ڈاہل حکومت کھو بیٹھے اور ان کی جگہ نئے سیاسی اتحاد کے سابق وزیراعظم 72 سالہ کے پی شرما اولی ایک مرتبہ پھر وزیراعظم بن گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیپال کے صدر رام چندرا پاؤڈیل نے کے پی شرما اولی کو نیپالی کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی آف نیپال یونیفائیڈ مارکسسٹ لیننسٹ کے سیاسی اتحاد کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔

کے پی شرما اولی نے پشپا کمال ڈاہل کی جگہ منصب سنبھال لیا ہے جنہیں جمعے کو ایوان نمائندگان میں اعتماد کے ووٹ کے حصول میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد آئین کے آرٹیکل 76 ٹو کے تحت نئی حکومت کی تشکیل کا عمل مکمل ہوا۔
نیپال کے نئے وزیراعظم اپنی کابینہ کے ساتھ پیر کو حلف اٹھائیں گے۔

قبل ازیں کے پی شرما اولی نے نیپالی کانگریس کے صدر شیربہادر ڈیوبا کی حمایت کرتے ہوئے خود وزیراعظم نہ بننے کا دعویٰ کیا تھا اور ایوان میں 165 اراکین کے دستخط سے قرارداد جمع کرائی تھی، جس میں ان کی جماعت 77 اور نیپالی کانگریس کے 88 اراکین شامل تھے۔

banner

یاد رہے کہ کے پی شرما اولی اس سے قبل دو مرتبہ وزیراعظم رہ چکے ہیں، پہلی مرتبہ 11 اکتوبر 2015 سے 3 اگست 2016 تک اور دوسری مرتبہ 5 فروری 2018 سے 13 جولائی 2021 تک نیپال کے وزیراعظم رہے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024