100
نیپال میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے
نیپال میں دارالحکومت کھٹمنڈو سمیت دیگر شہروں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے
حکام کے مطابق اب تک ہونے والے حادثات میں 193 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 30 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ کھٹمنڈو کے کچھ حصوں میں 300 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی
بارش کے بعد ہونے والے حادثات کے بعد صرف دارالحکومت کھٹمنڈو میں اب تک 33 اموات ہوئی ہیں۔
نیپالی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ اب تک 4 ہزار افراد کو ہیلی کاپٹر اور موٹر کشتیوں کی مدد سے ریسکیو کیا گیا ہے۔
