111
نیپال نے سماجی ہم آہنگی میں خلل ڈالنے پر ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر ریکھا شرما نے بتایا کہ مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ’خاندانی ڈھانچے میں خلل ڈالتا ہے‘۔
یہ فیصلہ ملک میں ایک نیا قانون متعارف کرانے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے جس کے تحت اب سوشل میڈیا کمپنیوں کو ملک میں رابطہ دفاتر قائم کرنے کی ضرورت پڑے گی۔
اس فیصلے کے منظر عام پر آنے کے چند گھنٹوں بعد ہی ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق ویڈیوز کو ہزاروں ویوز ملے۔
ٹک ٹاک، جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب کے لگ بھگ ہے۔ اس پر بھارت سمیت کئی ممالک نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔
