Thursday, November 21, 2024, 10:14 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نیپال میں ملک کی پہلی ہم جنس پرست شادی رجسٹرڈ

نیپال میں ملک کی پہلی ہم جنس پرست شادی رجسٹرڈ

جوڑا برسوں سے ایک ساتھ رہ رہا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

نیپال میں سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ رہنے والے جوڑے نے پہلی ہم جنس شادی کی رجسٹریشن کروالی ہے۔ ایک گاؤں میں مقامی حکام نے ملک کی پہلی ہم جنس شادی کا اندراج کرایا گیا ہے۔

حکام اورسماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے ایک عبوری حکم کے پانچ ماہ بعد ملک میں ہم جنس شادیوں کا خاتمہ کردیا گیا تھا۔

36 سالہ رام بہادر(مایا) جو پیدائشی طور پر مرد تھا لیکن اس نے اپنی جنس عورت بتائی ہے اور 26 سالہ سریندر پانڈے، جو پیدائشی مرد تھا شناخت بھی اِسی جنس سے کروائی ہے۔

دونوں افراد نے اپنی شادی کی رجسٹریشن مغربی نیپال کے لمجنگ ضلع میں دوردی دیہی میونسپلٹی کے دفتر میں کروائی ہے۔

banner

دونوں ایک دوسرے کے ساتھ گزشتہ نو سال سے محبت کے رشتے میں جڑے ہوئے تھے اور2016 میں دارالحکومت کھٹمنڈو میں ان کی ہندو رسومات کے مطابق شادی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ جون میں سپریم کورٹ نے ایک عبوری حکم نامہ جاری کیا تھا، جس میں ہم جنس پرست جوڑوں کو حتمی فیصلہ آنے تک اپنی شادیاں رجسٹر کرنے کی اجازت دی گئی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024