Friday, November 22, 2024, 2:27 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نیپال میں ٹیک آف کے دوران طیارہ تباہ,18افراد ہلاک، پائلٹ محفوظ

نیپال میں ٹیک آف کے دوران طیارہ تباہ,18افراد ہلاک، پائلٹ محفوظ

ٹیک آف کے دوران طیارہ رن وے سے کھسک کر ایک عمارت سے جا ٹکرایا

by NWMNewsDesk
0 comment

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے ایئر پورٹ پر آج صبح ایک چھوٹا طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ ٹیک آف کے دوران طیارہ رن وے سے کھسک کر ایک عمارت سے جا ٹکرایا۔

عمارت سے ٹکراتے ہی طیارے میں آگ لگ گئی۔ سُوریہ ایئر لائن کے طیارے میں 19 افراد سوار تھے۔ طیارے کا پائلٹ 37 سالہ منیش شکیہ بچ گیا۔

نیپال کی اس ایئر لائن کو 2019 میں بھارت کے کبیر بزنس گروپ نے خرید لیا تھا۔ تری بُھون ایئر پورٹ پر حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ 9N-AME (CRJ 200) تھا۔ اس طیارے کو مرمت کے لیے پوکھارا کے علاقائی ایئر پورٹ پہنچایا جارہا تھا۔

banner

یہ سانحہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے گیارہ بجے رونما ہوا۔ ابتدائی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ طیارہ ٹیک آف کے دوران پھسل کر ایک عمارت کی طرف چلا گیا تھا۔ پائلٹ نے جیسے ہی طیارے کو بلند کیا اس کا توازن بگڑ گیا اور وہ اگلے ہی لمحے گرگیا۔

نیپال کو فضائی سفر کے معاملے میں سیفٹی کے ناقص انتظامات کے حوالے سے تنقید کا سامنا رہا ہے۔ جنوری 2023 میں ییٹی ایئر لائنز کا ایک طیارہ پائلٹس کی غلطی سے گرکر تباہ ہوگیا تھا جس میں 72 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا تھا کہ پائلٹس نے غلطی سے طیارے کےانجن بند کردیے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024