Tuesday, March 11, 2025, 1:13 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نیپال میں گیس غبارے کا دھماکہ، نائب وزیر اعظم اور میئر زخمی

نیپال میں گیس غبارے کا دھماکہ، نائب وزیر اعظم اور میئر زخمی

ہائیڈروجن گیس کے غبارے بھرنے کا ذمہ دار شخص کو گرفتار

by NWMNewsDesk
0 comment

نیپال میں ایک سیاحتی تقریب کے دوران ایک دھماکے کے نتیجے میں نائب وزیر اعظم بشنو پاوڈیل اور میئر دھنراج آچاریہ جھلس کر زخمی ہو گئے۔

اس دھماکے میں دونوں حکام سمیت کئی قریب کھڑے دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ مسٹر پاوڈیل اور مسٹر آچاریہ کو طبی علاج کے لیے فوری طور پر ایئر ایمبولینس کے ذریعے کٹھمنڈو منتقل کر دیا گیا۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ بشنو پاوڈیل پاوڈیل کے ہاتھ اور چہرہ جھلس گیا۔ انہیں کیرتی پور برن اسپتال کٹھمنڈو میں داخل کرلیا گیا ہے جبکہ میئر آچاریہ کے چہرے پر جھلسنے کے زخم آئےہیں۔

banner

واقعے کے بعد نیپالی حکام نے انڈین شہری کملیش کمار کو وزٹ پوکھرا ایئر 2025 کی افتتاحی تقریب میں ہونے والے دھماکے کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔

یہ واقعہ 15 فروری کو اس وقت پیش آیا جب مسٹر پاوڈیل اور مسٹر آچاریہ نے بجلی کے سوئچ کے ذریعے شمع روشن کرتے ہوئے غبارے فضا میں چھوڑے، جس سے دھماکہ ہو گیا۔

پولیس نے تصدیق کی کہ 41 سالہ کملیش کمار ان غباروں میں گیس بھرنے کا کام کر رہے تھے، جو بعد میں آگ پکڑ کر دھماکے سے پھٹ گئے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ مسٹر کمار کے خلاف کاشکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد نیپال کے وزیر داخلہ رمیش لیکھک نے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کی ہے، جو دھماکے کی وجوہات اور حفاظتی اقدامات میں کسی ممکنہ کوتاہی کا جائزہ لے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024