Thursday, September 19, 2024, 5:40 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ن لیگ کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو ووٹ دیں گے، بلاول کا اعلان

ن لیگ کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو ووٹ دیں گے، بلاول کا اعلان

وفاقی حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، بلوچستان میں حکومت بنائیں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو ووٹ دیں گے لیکن وزارتیں نہیں لیں گے۔

پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا دو روزہ اجلاس آج ختم ہوا، ہمیں پاکستان کا ساتھ دینا ہے پاکستان کومستحکم بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کووفاق میں حکومت بنانے کا مینڈیٹ نہیں، ہمیں مینڈیٹ نہیں ملا میں تو وزارت عظمیٰ کا امیدوارنہیں ہوں، پی ٹی آئی کہہ چکی کہ وہ پیپلزپارٹی سےکوئی بات چیت نہیں کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم 18 ماہ ہم ن لیگ کی حکومت کا حصہ رہے جس میں پارٹی کو شکایات ہوئیں لیکن چاہتے ہیں حکومت سازی جلد مکمل ہو اور ملک بحران سے نکلے، نہیں چاہتے کہ ملک کو ایک اور الیکشن کی طرف جانا پڑے۔

banner

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ آصف زرداری اس ملک کے صدر بنیں، ملک میں اس وقت ایک آگ پھیلی ہوئی ہے، ملک جل رہا ہے، خواہش ہیں آصف زرداری صدر بنیں اور اس آگ کو بجھائیں۔

ان کا مزید کہناتھا کہ پیپلزپارٹی چیئرمین سینیٹ، صدرمملکت اور اسپیکرکے لیے امیدوار کھڑے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024